31 جنوری 2014 - 20:30
بحرین میں جاری بحران

بحرین کے دارالحکومت منامہ کے قریب ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے علماء کونسل پر پابندی کی مذمت کی۔ آل خلیفہ کی حکومت نے علماء بحرین کی کونسل پر پابندی لگادی ہے۔

ابنا: لبنانی ویب سائٹ کے مطابق منامہ کے مغربی علاقے ابو صیبع میں ملت بحرین نے مظاہرے کرکے سب سے بڑی مذہبی تنظیم علماء کونسل پر پابندی کی مذمت کی۔ اسی طرح کے مظاہرے، مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی ہوئے ۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر حملے کئے جس کے نتیجے میں کئي افراد زخمی ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، سیاسی رہنماوں کو گرفتار کرکے نیز انہیں لمبی سزائيں دے کر اور ملت بحرین کے مذہبی اور رفاہی اداروں کو بند کرکے ملت بحرین کے انقلاب کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169